طاہر القادری کا مصطفی کمال سے ٹیلیفونک رابطہ، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

12:33 PM, 26 Dec, 2017

کراچی: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ٹیلی فونک گفتگو میں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مصطفی کمال کو 24 دسمبر کے جلسے پر مبارک باد دی جس پر مصطفی کمال نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مصطفی کمال کو عوامی تحریک کی 30 دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی اور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں