کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے چھٹی کی سمری ارسال گئی جسے وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کر لیا۔
کل بدھ کو سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو دو بار ملک کی منتخب وزیراعظم رہیں اور 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں