چھوہارہ متعدد بیماریوں کو بھگانے میں معاون

10:05 AM, 26 Dec, 2017

لاہور: چھوہارہ مشہور عام میوہ ہے اس کا رنگ سرخ ذائقہ شیریں اور مزاج گرم اور تر ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک چار سے آٹھ عدد تک ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔

چھوہارے کے فوائد: 1- چھوہارہ خون صالح پیدا کرتا ہے۔

2- کثیر الغذا ہونے کے ناطے سے بدن کو موٹا کرتا ہے۔

3- کمر درد کیلئے بے حد مفید ہے۔ ایسی صورت میں دودھ کے ہمراہ استعمال کرنا چاہئے۔

4- گردوں کو طاقت دیتا ہے۔

5- سینے اور پھیپھڑے کو طاقت دیتا ہے۔

6- چھوہارے کی گٹھلی عرق گلاب میں گھس کر اگر گوہانجنی پر لگائی جائے تو جلدی آرام آ جاتا ہے۔

7- چھوہارے کی گٹھلی کو بھون کر بطور کافی استعمال کیا جاتا ہے۔

8- سرد مزاج والوں کیلئے مفید ہے جبکہ گرم مزاج والوں کو نقصان دہ ہے۔

9- امراض بلغمی بارد میں مفید ہے۔

10- فالج اور لقوہ میں چھوہارے کو دودھ میں ابال کر پلانے سے فائدہ ہوتا ہے‘ ایسی صورت میں پانچ عدد چھوہارے اور ایک پائو دودھ صبح و شام استعمال کرنا چاہئے۔

11- نزلہ زکام کو دور کرنے کیلئے چھوہارے چار عدد‘ ستاور اور ملٹھی‘ چھ چھ ماشے کو جوشاندہ بنا کر پلانے سے پسینہ آ کر طبیعت کھل جاتی ہے اور زکام بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

12- یہ ہوا پیدا کرتا ہے اور دیر ہضم بھی ہے اس لئے کمزور معدہ والے احتیاط سے اس کو استعمال کریں۔

13- پتھری کو توڑنا ہے۔

14- بلغمی بخار میں دارچینی چھ ماشے‘ میتھی چھ ماشے‘ چھوہارہ ایک تولہ اور دودھ ڈیڑھ پائو ابال کر پلانے سے فوری فائدہ ہوتا ہے۔

15- بدنی تھکان کو دور کرتا ہے۔

16- حضورﷺ نے چھوہارے کے استعمال کو دل کی طاقت کیلئے تجویز فرمایا۔

17-بدنی حرارت پیدا کرنے کیلئے چھوہارہ اور کھجور بہترین میوہ ہے۔

18- کمزور دانتوں کوطاقت کیلئے ایک پائو دودھ میں دس عدد چھوہارے ابال کر کھانا بے حد مفید ہوتا ہے۔ا س سے دانت مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں سے خون بہنا رک جاتا ہے۔

19- جن مریضوں کا ہاضمہ کمزور ہو ان کیلئے تین تولہ چھوہارے‘ دارچینی چار ماشہ ملا کر پانی کے ہمراہ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ 20- جوڑوں کے درد اور سوجن کیلئے سات عدد چھوہارے اور سونٹھ پسی ہوئی پانچ ماشے دودھ میں جوش دے کر صبح نہار منہ پینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔

21- سات دانے چھوہارے ایک پائو دودھ میں جوش دے کر پانے سے زچگی میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

22- بھوک کھل کر لگانے کیلئے چھوہارے کا اچار استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اچار بنانے کی ترکیب یوں ہے۔ چھوہارے ایک پائو‘ رس لیموں آدھ کلو‘ دارچینی‘ سیاہ مرچ‘ سیاہ زیرہ‘ بڑی الائچی کا دانہ ہر ایک چھ ماشہ پیس کر اچار بنا لیں۔ مقدار خوراک ایک تا تین دانہ چھوہارے ہے۔

مزیدخبریں