فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل نکالا جائے، پوپ فرانسس

09:14 AM, 26 Dec, 2017

ویٹی کن سٹی: کیتھولک میسحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔

ویٹی کن سٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی تنازعات پر بات کی اور فلسطین تنازع پر کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم فریقین کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے بچے مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں