وہ بھارتی اداکارہ جس کے دولہا بنتے بنتے ابھیشک بچن رہ گئے

الی ووڈ نگری میں کئی جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں، ایساہی کچھ ابھیشک بچن کیساتھ ہواجو سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے پہلے ایک اور اداکارہ کے دولہا بنتے بنتے رہ گئے ۔

09:33 PM, 26 Dec, 2016

ممبئی: بالی ووڈ نگری میں کئی جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں، ایساہی کچھ ابھیشک بچن کیساتھ ہواجو سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے پہلے ایک اور اداکارہ کے دولہا بنتے بنتے رہ گئے ۔

 دہلی کے تاجر سنجے کپور سے طلاق لینے کے بعد کرشمہ کپورکی نئے دوست کیساتھ سندیپ توشنیوال کیساتھ قربتوں کی خبریں عام ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سنجے کپور کیساتھ شادی سے قبل کرینہ کپور کی بہن اور سابق اداکارہ کرشمہ کپور کی ابھیشک بچن کیساتھ بھی منگنی ہوچکی تھی اور شادی کی تیاریاں تھیں لیکن پھر ایک وقت آیا کہ دونوں نے سب سے زیادہ میڈیا میں زیربحث رہنے والی منگنی توڑ دی ۔

 ابھیشک بچن اب سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کرچکے ہیں اور جوڑا ایک بچی کے والدین ہیں۔

مزیدخبریں