ڈیڑھ کروڑ روپے کا آئی فون آ گیا، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہیں رہے گی

08:28 PM, 26 Dec, 2016

دبئی :  کیا آپ کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح خرچ کرنے کیلئے بہت ساری دولت ہے؟ اچھا! تو پھر ہم نے آپ کی خریداری کیلئے ایک بہترین چیز ڈھونڈی ہے جو کچھ اور نہیں بلکہ ایک آئی فون ہے جو سونے سے بنا اور ہیروں سے جڑا ہے اور اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی کندہ ہے۔

جی ہاں! یہ بالکل غیر ضروری اور عجیب ’چیز‘ متحدہ عرب امارات میں ایک سونے اور ہیرے کے جواہرات تیا رکرنے والی کمپنی ”گولڈ جینی“ کی جانب سے تیار کر کے 1 لاکھ 51 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار 575 پاکستانی روپے) میں فروخت کی جا رہی ہے۔

لیکن آخر اس کی ضرورت ہی کیا ہے؟ خیر! یہ ایک بڑا ہی اچھا سوال ہے اور اس کا جواب یہ ہے کہ شارجہ میں واقعہ اس سٹور نے یہ ”ٹرمپ آئی فون“ اس وقت تیار کرنے اور بیچنے کا فیصلہ کیا جب ایک گاہک نے ذاتی طور پر یہ ڈیزائن تیار کرنے کی درخواست کی۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق سونے سے بنے اس فون پر 450 ہیرے بھی لگائے گئے ہیں جو ایپل کے لوگو کے اردگرد اور فون کے بارڈرز پر جڑے ہیں۔ گولڈ جینی کے منیجنگ ڈائریکٹر فرینک فرنینڈو نے اس فون کے ”موزوں“ خریداروں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ دنیا بھر میں بہت ہی زیادہ امیر لوگوں کیلئے ہے جن کیلئے کچھ بھی خریدنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی تقریباً سب کچھ ہے۔“

فرنینڈو کے خیال میں جس چینی فیملی نے سب سے پہلے اس فون کا ڈیزائن تیار کرنے کی درخواست وہ اس کے افتتاح کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے کے طو رپر دینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے فون کی فروخت کے بعد گولڈ جینی کو اس کے مزید 9 آرڈرز مل چکے ہیں۔ سونے سے لدے ٹرمپ ٹاور کو دیکھ کر یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسراف پسند ہیں اور یہ آئی فون ڈیزائن ان کیلئے بہترین ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو بہت ہی ”مناسب“ قیمت میں یہ آپ کا بھی ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں