ممبئی: سنجے کپور سے علیحدگی کے بعد کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور کی دوسری شادی کی افواہیں سرگرم ہیں اور اس کی بنیادی وجہ کرشمہ کی نئے دوست کیساتھ پارٹیوں میں دیکھاجانااور ایک انگوٹھی ہے جسے ان کے نئے رشتے کیساتھ جوڑا جارہاہے ۔
اماراتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور کی انگلی میں ایک بڑی انگوٹھی دیکھی گئی ،یہ انگوٹھی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ کرشمہ کپورطلاق کے بعد حالیہ دنوں میں اپنے نئے شادی شدہ دوست سندیپ توشنیوال کیساتھ بھی پارٹیوں میں دیکھی گئیں اور اکٹھے فوٹوبنانے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سندیپ پہلے ہی اشرتانامی خاتون کیساتھ شادی کرچکے تھے لیکن اب اس سے علیحدگی کیلئے معاملات چل رہے ہیں، ابتدائی بے اعتناعی کے بعد اشرتا کے وکیل نے سندیپ سے اخراجات کی مد میں بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا۔ اشرتا پیشے کے اعتبار سے دانتوں کی ڈاکٹر ہیں اور سندیپ سے دو بچوں کے ماں ہیں، علیحدگی کی صورت میں سندیپ سے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس سے پہلے کرشمہ کپور دہلی کے تاجر سنجے کپور سے طلاق لے چکی ہیں اور دوبچوں کی ماں ہیں۔