بیجنگ: چین نے پرائس فکسنگ کے الزام میں امریکی موٹر ساز کمپنی جنرل موٹرز پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ شنگھائی میں حکام نے بتایا کہ پرائس فکسنگ کے الزام میں جنرل موٹرز کے چینی یونٹ پر29 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جنرل موٹرز کے چینی یونٹ نے صارفین کے حقوق میں مداخلت کی اور پرائس فکسنگ کے ذریعہ اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی ۔ جنرموٹرز کا چینی یونٹ ایک جوائنٹ ایڈونچر کے تحت کام کررہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری مرتبہ کسی امریکی کمپنی کو اس طرح کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2014 ئ سے لے کر اب تک چین میں آٹوساز اداروں پر مجموعی طور پر2.25ارب یوآن مالیت کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں۔