وزیر دفاع کرپٹ کے ساتھ نااہل بھی ہیں،عمران خان

05:20 PM, 26 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: کپتان نے پانامہ کے ہنگامے پر ایک مرتبہ پھر عوام کے پاس جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے بیان اور قطری خط جھوٹا ثابت ہوگیا۔ سچ صرف وہ ہے جو اسحاق ڈار نے مجسٹریٹ کے سامنے کہا تھا، لندن فلیٹس کے لئے منی لانڈرنگ کی گئی۔وزیر دفاع کرپٹ کے ساتھ نااہل بھی ہیں، خواجہ آصف نے دنیا بھر میں ملک کو رسوا کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پانامہ لیکس کو نہ بھولے۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کا جھوٹ ثابت ہوچکا۔ لندن فلیٹس کے لئے پیسے منی لانڈرنگ سے جاناہی سچ ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس پر فوری بنچ بنانے کی اپیل کردی۔ عمران خان نے خواجہ آصف کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا کہ جعلی خبر پر وزیر دفاع کی دھمکی نے عالمی سطح پر نقصان پہنچا یا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو بھی چیلنج دے دیا۔ کہا کل27 دسمبر ہے ،پیپلزپارٹی کا بھی پتہ چل جائے گا۔

مزیدخبریں