آمرکا نیب میں بنایاہوا پلی بارگین کانظام فراڈہے:شہباز شریف

05:10 PM, 26 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: نیب کے خلاف حکومت اور اپوزیشن متحدہوگئی۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پلی بارگین کو فراڈ قراردیتے ہوئے کہاکہ چند کوڑیوں کے عوض اربوں کی کرپشن معاف کر دی جاتی ہے۔عمران خان کہتے چیئرمین نیب کی تقرری میں اپوزیشن کی رائے ضروری نہیں ۔ایک آمرکا نیب میں بنایاہواہوپلی بارگین کانطام فراڈہے۔کرپٹ لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب کے پلی بارگین سسٹم کو کرپٹ افرادکیلیے ڈھال قراردیدیا۔بولے مہذب معاشرے میں پلی بارگین کے باوجود ملزم کو سزا ملتی ہے۔

۔چیئرمین پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کی تقرری کے طریقہ کارپر وزیرداخلہ چوہدری نثارکی حمایت کردی۔عمران خان نے کہاکہ نیب کے سربراہ کا تقرر سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہونا چاہئے ۔پیپلزپارٹی کے رہنماء منظوروسان بولے چوہدری نثارکوچیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے اس وقت خیال کیوں نہیں آیا جب وہ خودقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرتھے۔

مزیدخبریں