لاہور کے ماڈل بازار بھینسوں کے باڑہ میں تبدیل

 لاہور کے ماڈل بازار بھینسوں کے باڑہ میں تبدیل

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے۔  ماڈل بازار بھینسوں کے باڑہ میں تبدیل ہو نے لگے ۔نیو نیوز کو موصول ہونے والی اس فوٹیج میں نظر آنے والے مناظر کسی بھینسوں کے باڑے کے نہیں ہیں بلکہ شالیمار ٹاؤن کی چائنہ سکیم قائم کیے گئے ماڈل بازار کے ہیں جس کو بھینسوں کے باڑے میں تبدیل کر دیا گیا۔

چائنہ سکیم میں ایک سال قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس ماڈل بازار کا افتتاح کیا گیا تھا لیکن مقامی سیاسی شخصیت اور ٹی ایم او شالیمار طارق ملک کی مبینہ ملی بھگت سے سے وہاں دکانیں ختم جبکہ مویشیوں کا راج ہے۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پہلے ہی احکامات جاری کر چکی ہے کہ شہر ی حدود میں مویشی نہیں پالے جاسکتے لیکن قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے علاقہ کے کچھ بااثر افراد نے بھینسوں کو ماڈل بازار میں پالنا شروع کر دیا،، جو کہ پنجاب حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

مصنف کے بارے میں