بھارت میں سکول بس کے ڈرائیور کی چھ ماہ تک کم عمر بچیوں سے زیادتی

03:54 PM, 26 Dec, 2016

نئی دہلی: بھارت میں جنس آورگی اپنے عروج پر ہے اب ایک پولیس نے ایک 35سالہ شخص کو گرفتار کیا جو اپنی وین پر بچیوں کو سکول چھوڑنے جاتا تھا اور اس دوران دو کم سن بچیوں سے 6ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے کے کے بارے میںاُس وقت پتا چلا جب سکول کے ٹیچرز نے ظلم کا شکار رہنے والی بچیوں کی سکول سے غیر حاضری کے بارے میںوالدین سے دریافت کیا اور پھر تحقیقات کرنے پر اس بے رحم مجرم کی نشاندہی ہوئی۔
اس بچیوں کوورغلا کر اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،زیادتی کا نشانہ بنے والی بچیوں کی عمریں آٹھ سے نو سال تک ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔
بھارت میں عورت کو زیادتی کا نشانہ ایک عام جرم بن چکا ہے ،پارک،بس سٹینڈ،ریلوے سٹیشن اور عوامی مقامات میں سے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے

بحوالہ خلیج ٹائمز

مزیدخبریں