ماسکو، تہران :روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب میں باغیوں کی شکست ہمارے مشترکہ آپریشن کی کامیابی کا نقطہ آغاز ہے۔ حلب کی فتح کے بعد شام میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت کرملین(ماسکو)سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر حسن روحانی اور ولادی میر پوتن نے اتفاق کیا کہ حلب کی آزادی شام میں دیر پا قیام امن کی طرف اہم اور کامیاب قدم ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر پوتن اور حسن روحانی نے شام میں جاری تنازع کے حل کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا اپنے روسی ہم منصب پوتن کو ٹیلی فون
03:03 PM, 26 Dec, 2016