مردان کا خضر حیات خان دنیا بھر میں آن لائن سلیبرٹی بن گیا

02:22 PM, 26 Dec, 2016

پشاور: اگر آپ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تو یقینا آپ نے خضر حیات خان کا نام ضرور سنا ہو گا،اب خضر حیات کی پہچان اس کا بے پنا ہ وجود ہے جو کسی دیو کی طرح کا ہے، خضر کو ان کے گاﺅں میں لوگ خان بابا کے نا م سے پکارتے ہیں۔
مردان کے خان بابا نے اپنے بے پناہ وجود کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے، خضر کا وزن ناقابل یقین حد تک زیادہ ہے جو کہ 436کلو گرام ہے اور عمر صرف 24سال ہے، خضر کا دعوی ہے کہ وہ پاکستان کا طاقتور ترین آدمی ہے اور خان بابا نے چیلنج کر رکھا ہے کہ کوئی بھی اس مقابلے میں سامنے آئے۔خضر حیات خان کی روزانی کی خوراک میںدس ہزار کیلوریز شامل ہیں جس میں چار سالم مرغیاں،پانچ درجن انڈے اور پانچ لیٹر دودھ شامل ہے۔
خضر حیات ایک پرفیشنل ریسلر بننے کا ارادہ رکھتا ہے اور سال2017میںڈبلیو ڈبلیو ای میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ ایک یورپین ریڈیو نے خضر حیات خان پر ڈاکومنڑی بھی بنائی ہے۔

مزیدخبریں