جاپانی غوطہ خور اور مچھلی کی رفاقت 25  برسوں پر محیط

جاپانی غوطہ خور اور مچھلی کی رفاقت 25  برسوں پر محیط

ٹوکیو: جاپان میں ایک غوطہ خور اور ایک عجیب و غریب مچھلی کے درمیان گزشتہ 25 سال سے دوستی اور محبت کا ڑشتہ قائم ہے قائم ہے یہ اکثر ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں۔
جاپان کی ابنائے ٹیٹیاما بے میں ایک غوطہ خور اور مچھلی کے درمیان گزشتہ 25 برس سے دوستی قائم ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گھنٹوں گزارتے ہیں۔
25 برس قبل غوطہ خور ہیرویوکی آراکاوا پانی کے اندر ڈوبے ہوئے ایک قدیم مندر شنتو پر تحقیق کررہے تھے تو ان کی رہنمائی ایک شیپ ہیڈ وراسی مچھلی نے کی تھی۔ اب یہ حال ہے کہ جیسے ہی اراکاوا اس جگہ پہنچتے ہیں تو دھات کے ایک چھوٹے ٹکڑے پر ہتھوڑی کی ضرب لگاتے ہیں اور تھوڑی دیر میں مچھلی ان کے پاس آجاتی ہے۔ اس مچھلی کا نام یوریکو رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ وقت گزارتی ہے۔ اس غیر معمولی دوستی کا سن کر دنیا بھر کے لوگ ان کے پاس آتے ہیں اور وہ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں۔