پاکستانی پروفیسر نے شور شرابے سے بچنے کے لیے امدادی آلہ ایجاد کر دیا

12:40 PM, 26 Dec, 2016

لندن: پاکستانی پروفیسر عامر حسین جو  کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں ِاُنھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک اہم ایجاد کی ہے جو کہ سماعت آلہ کی طرح کام کرتی ہے۔ اس کو hearing Aid next genertionکا نام دیا گیا ہے۔
یہ آلہ ایک عدد کیمرے اور ہونٹوں کی حرکت کو پڑھنے والے سافٹ وئیر سے لیس ہو گا جو کہ آپکو شور شرابے والے ماحول سے بچائے گا اوردیکھنے اور سننے میں تبدیلی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پروفیسر عامر حسین اور انکی ٹیم نے اپنے منصوبے کی تکمیل کے لیے پانچ لاکھ پاونڈ خرچ کیے، اب اس منصوبے کی تکمیل کے لیے برطانیہ امدادی رقم فراہم کرے گا اور یہ رقم آنے والے تین سالوں میں خرچ ہو گی۔
پروفیسر عامر کا کہنا ہے انکی ایجاد لاکھوں لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گی جو سننے کی صلاحیت سے جلد ہی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں