دبئی:دبئی کے سرکاری مفتی نے فتوی جاری کیا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اگر اسکے موبائل کا ریکارڈ چیک کرتی ہے تو یہ غیر اخلاقی فعل ہے اور حرام ہے اور شادی میں طے کئے گئے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ یہ فتوی اسلامی تعلقات عامہ کے انچارج مفتی صاحب نے جاری کیا ہے۔
اسلام ایسی تمام سرگرمیوں کی مخالفت کرتا ہے جس میں فضول قسم کا تجسس شامل ہو، چاہے یہ بیوی، دوست یا آپکے دیگر رشتے دار جاسوسی کریں ،ایسی تمام حرکتیں اسلام میں منع ہے۔
مفتی اعظم نے مزید کہا کسی کا بھی فون اسکی اجازت کے بغیر چیک کرنا قانونی طور پر جرم ہے اور ایسی تمام چیزیں جن کی آپ بغیر اجازت جانچ پڑتال کی کوشش کرتے ہیں اس سے بداعتمادی کی فضا بنتی ہے جو آگے چل کر گھر کے ماحول کو خراب کر دیتی ہے۔