لاہور پریس کلب الیکشن 2017:پروگریسو پینل کا کلین سویپ،شہباز میاں صدر منتخب

10:28 AM, 26 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور پریس کلب 2017 الیکشن میں ایک بار پھر پروگریسو پینل نے کلین سویپ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں پروگریسو ، جرنلسٹ اور رائٹر ز پینل کی جماعتوں نے حصہ لیا۔ جبکہ جرنلسٹ اور پروگریسو پینل کے درمیان کاٹے کا مقابلہ ہوا۔ یاد رہے پروگریسو پینل نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کلین سویپ کر دیا۔انتخابات میں صدر شہباز میاں، نائب صدر زائد گوگی اورسیکریٹری عبدالمجید ساجد منتخب ہوئے ہیں۔جبکہ جرنلسٹ پینل صرف گورننگ باڈی کی دو نشتیں حاصل کر سکی۔

گورننگ باڈی کیلئے قاسم رضا،شاہ نواز رانا،اسماعیل جکھڑ،نیو ٹی وی کے رپورٹرسلمان قریشی، رضوان خالد،سالک نواز ، نعمان وہاب اورناصر غنی منتخب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرشہباز میاں اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے نومنتخب نائب صدر زاہد گوگی،جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت ،خزانچی شیراز حسنات اورگورننگ باڈی کے ممبران کو بھی مبارکباد  دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہامید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے کہ وہ اس پرپورا اتریں گے۔

مزیدخبریں