نیویارک :اقوام متحدہ میں اسر ا ئیل کے خلاف قرار دادری کی منظوری پر اسرائیل نے اپنے غصے کا اظہار کرنا شروع کردیا۔دس ممالک کو سمن بھیج دئیے، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کےساتھ تعلقات پرنظرثانی کریں گے۔ 10ممالک کے سفیروں کوکرسمس کی تعطیلات اوراتوارکی چھٹی کے باوجودطلب کیاگیا۔
یروشلیم میں قائم دس سفارت خانوں کو سمن جاری کر دئیے گئے او ر ان ممالک کے سفیریوں کو احتجاجا" دفتر خارجہ بلوایا گیا ہے ان ممالک میں برطانیہ ، چین ، روس،فرانس، مصر،جاپان،یوروگائے ،اسپین،یوکرائن اور نیوزی لینڈ شامل ہیں،سلامتی کونسل نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکنے کی قرار داد منظور کی تھی ۔اسرائیلی وزیر اعظم بیجمن نیتن یاہو"نے کہا ہے کہ امریکا نے فلسطین کے ساتھ مل کر ان کے خلاف سازش کی ہے۔
جبکہ امریکا نے اس الزام کی تردید کی ہے جمعہ کے روز ہونے والی ووٹنگ میں سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔