چلی : لاطینی امریکا کے ملک چلی کے میں7.7شدت کے زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی ہے۔ امریکی ارضیاتی مرکز (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی چلی میں پیورٹو مونٹ کے جنوب مغرب میں 225 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
ارضیاتی مرکز کے مطابق اس کی گہرائی15 کلومیٹر تھی۔ چلی کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے قومی ادارے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لوس لاگوس کے ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
انتباہی بیان کے مطابق بیوبیو، لوس ریوس اور ایسن کے ساحلی علاقے خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ زلزلے کے مرکز سے 1000کلومیٹر کے فاصلے خطرناک لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں ,بعد میں ایک اور پیغام کے ذریعے کہا گیا کہ ’تمام معلومات کی بنیاد پر اس زلزلے کے بعد پیدا ہونے والا سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔