کراچی: لکڑی کے گودام میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف

08:48 AM, 26 Dec, 2016

کراچی: کراچی کے پرانا حاجی کیمپ علاقے میں لکڑی کے گودام میں اچانک  آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 4گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں جو اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق  آگ قریبی 3گوداموں میں پھیل گئی ہے جن پر قابو پانے کے لئے  4فائرٹینڈرز اور ایک واٹر باؤزر مصروف ہیں۔

آگ قریب کی رہائشی عمارتوں اور گوداموں تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا ہے جبکہ قریبی گوداموں میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقامی فائر بریگیڈ نے پانی کے ختم ہونے کی شکایت کرتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز منگوانے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں