اسلام آباد:وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے متاثر ہونے والی کمپنیوں اور فری لانسرز کو وی پی این کی سہولت فراہم کردی ہے۔
دستاویزکے مطابق ملک میں 1422کمپنیوں کے ساڑھے 20ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں، ملک میں 1286وی پی اینز،136لائسنسز اور پی اے ایس ایچ اے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں 1422کمپنیوں کے ساڑھے 20ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں، جس میں سے 1286 وی پی اینز،136 فری لائسنسز اور پی اے ایس ایچ اے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔
1286وی پی ایز کمپنیوں کے 19ہزار 840وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں،136 لائسنسز کمپنیوں کے 180 وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں۔
پی اے ایس ایچ اے کے 417 وی پی اینز کو پی ٹی اے نے رجسٹرڈ کیا،پی ٹی اے وزارت آئی ٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیساتھ وی پی اینز رجسٹریشن پر کام کر رہا ہے۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے کمپنیوں اور فری لائسنسز کیلئے وی پی اینز کی سہولت دی۔