راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔
معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی جبکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ معزز مہمان کو جنرل ہیڈکوارٹر آمد پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔