حملہ آور ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں، انہیں بھرپور جواب دیں گے: محسن نقوی

حملہ آور ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں، انہیں بھرپور جواب دیں گے: محسن نقوی

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کاکہنا ہےکہ حملہ آور ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد ہیں، بلوچستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حملہ آور ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد ہیں، بلوچستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیں گے۔

 ان کامزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی عناصر موجود ہیں جن کی خواہش ہے کہ بلوچستان عدم استحکام کا شکار ہو، یہ حملہ ایک دم سے نہیں ہوا یہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے ہوا ہے، جنہوں نے حملہ کیا ہے وہ دہشت گرد ہیں، ہماری کسی انٹیلی جنس ایجنسی کی کوئی ناکامی نہیں ہے، جہاں تک کچے کے علاقے کی بات ہے ہم نے دونوں صوبوں کو ان بورڈ لے لیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت ہمارے لیے مسئلہ ہے اور یہ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں  ٹی ٹی پی شامل ہے، جو گزشتہ روز واقعات ہوئے ہیں اس میں کچھ اور قوتیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی نے اپنا سارا کا سارا ہیڈکوارٹر افغانستان میں رکھا ہے، اس میں بہت سارے لوگ شامل ہیں جن کو ہم نے خود چھوڑا تھا، جو لوگ ہم نے چھوڑے تھے وہی آج دہشت گردی کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں