وٹس ایپ صارفین کے لیے نئی سہولت ،  ویڈیو کالز کے لیے متعددفیچرز کا اضافہ 

 وٹس ایپ صارفین کے لیے نئی سہولت ،  ویڈیو کالز کے لیے متعددفیچرز کا اضافہ 

کیلیفورنیا: وٹس ایپ صارفین کے لیے نئی سہولت ،  ویڈیو کالز کے لیے متعددفیچرز کا اضافہ کیاگیا ہے۔واٹس ایپ میں اگیومینٹڈ ریئیلیٹی  (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے ذریعے ویڈیو کالنگ کے تجربے کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس اپ ڈیٹ کا مقصد ویڈیو کالز میں متعدد انٹر ایکٹیو آپشنز فراہم کرنا ہے۔


رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی او ایس صارفین کو نئے اے آر فیچرز تک رسائی دی جا رہی ہے۔  رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں اے آر کال ایفیکٹس اور فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک فیچر ڈائنامک فیشل فلٹر کا ہے جسے ویڈیو کالز کے دوران استعمال کرکے صارفین اپنی شخصیت کو مختلف انداز سے پیش کر سکتے ہیں۔اسی طرح ایک بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول ہے۔
ایک ٹچ اپ موڈ ٹول بھی میٹا کی میسجنگ ایپ کا حصہ بنا ہے جو ویڈیو کالز کے دوران صارف کی شخصیت کو بہتر بنا کر پیش کرے گا۔

مصنف کے بارے میں