اسلام آباد :قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم جلاس ہوا۔ اس میں پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سیکرٹری نجکاری ڈویژن جواد پال نے بریفنگ دی گئی ۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے گزشتہ 8 برسوں میں 5 سو ارب روپے کا نقصان کیا، گزشتہ مالی سال پی آئی اے نے 80 ارب روپے کا نقصان کیا ہے، پی آئی اے کے ذمہ مجموعی طور پر 825 ارب روپے کی ادائیگیاں ہیں۔
دوران اجلاس سیکرٹری نجکاری ڈویژن جواد پال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو نجکاری کے تین سال کے دوران ملازمت پر رکھنے کی تجویز ہے، نجکاری کے تین سال بعد ملازمین کو پیکیج دے کر ریٹائرڈ کیا جا سکے گا۔
سیکرٹری نجکاری ڈویژن جواد پال نے بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر 2024 کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جانچ پڑتال کا پراسیس ستمبر میں مکمل ہو جائے گا۔