منی لانڈرنگ کیس، عدالتی احکامات پر مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک

04:28 PM, 26 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیاگیا ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق عدالتی احکامات پرمونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا اور ان کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا ہے۔ مزید بتایا کہ مونس الہٰی کے ساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا گیا ہے، جن میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عدالت نے ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہوگا۔

واضح رہے کہ عدالت نے 22 اگست کو مونس الہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں