اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہےکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چھپنےکی جگہ نہیں ملے گی، دشمن منصوبےکے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چھپنےکی جگہ نہیں ملے گی، دشمن منصوبےکے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں، امن کی فضا برقرار رکھنےکے لیے مؤثر اقدامات کیےجا رہے ہیں، دہشتگردی کے واقعات میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹرکیا جا رہا ہے۔