آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری

02:32 PM, 26 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کےایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہےجبکہ پاکستانی حکام پرامید ہیں کہ ستمبر میں پاکستان کو  آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مل جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاہم بورڈ کے شیڈول میں فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ پاکستانی وزارت خزانہ ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری کیلئے پر امید ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت چین، سعودی عرب اور یواےای سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کیلئے متحرک ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالر قرض کے حصول کی درخواست بھی کی ہے، نئے قرض لینےکا مقصد 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔

حکام وزارت خزانہ کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ چین سمیت 4.5 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اس کے علاوہ ہے۔ 

مزیدخبریں