بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانےکی تیاری

12:17 PM, 26 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانےکی تیاری کر لی،  صارفین پر بوجھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالا جائے گا۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج نیپرا ہیڈکوارٹرز  میں ہوگی،بجلی کمپنیوں نے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں دائر کر رکھی ہے۔کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگےگئے ہیں۔

بجلی کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے مانگ رکھے ہیں، یوز آف سسٹم  چارجز  اینڈ مارکیٹنگ  فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگےگئے ہیں جبکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں