بلوچستان کےمختلف اضلاع میں رات سے پے در پےحملے، لیویز پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

12:01 PM, 26 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے پے در پے دہشت گردی کے واقعات میں لیویز پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ، گوادر، مستونگ، سبی اور تربت میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ایس ایس پی کچھی کے مطابق بولان کے علاقے کلپور میں 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں لیویز تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے قبضہ ختم کر دیا گیا، مسلح افراد نے کئی گاڑیوں اور ٹرکوں کو بھی نظر آتش کیا۔

کوئٹہ پولیس ذرائع  کے مطابق قمبرانی روڈ پر  کیچی بیگ تھانے کے ساتھ دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا جبکہ سبی شہر کے معروف شاہراہ نشتر روڈ ترین چوک پنامعلوم شخص نے ترین چوک پر چیکنک کرنے والے اہلکاروں پر دستی بم دھماکہ کیا۔

اسی طرح تربت  شہر میں بھی رات گئے شہر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ، دھماکوں کے ساتھ  فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ تاہم ان تمام واقعات  میں کسی جانی نقصان  کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں دہشت گردوں نے23 مسافروں کو ٹرکوں اور بسو سے اتار کر شناخت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا، قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اور پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں ہوگئے جبکہ بولان کے علاقے دوازن میں ریلوے پل دھماکے سے گر گیا۔

مزیدخبریں