بلوچستان حملوں کا موثر جواب ، اب تک 12 دہشت گرد جہنم واصل اور متعدد زخمی

11:09 AM, 26 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:سیکورٹی فورسز   اور قانون نافذ کرنے والے ادارےبلوچستان حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں جس میں اب تک 12 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکورٹی آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ  بلوچستان میں دہشت گرد حملےمیں 25 اور 26 اگست کی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کئے، کوئٹہ، مستونگ، تربت، بولان اور گوادر میں دھماکے ہوئے ہیں جن میں کوئی جانی نقصان نہیں  ہوا۔ 

مزیدخبریں