بولان اور مستونگ میں ریلوے ٹریکس پر دھماکے

10:46 AM, 26 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بولان میں اور مستونگ میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریکس دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیے۔

ذرائع کے مطابق بولان میں نامعلوم افراد نے ریلوے پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کولپور اور مچھ کے درمیان  ریلوے پل دھماکے سے تباہ ہو گئے،  پل ٹوٹنے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہیں۔ 

مستونگ میں بائی پاس کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکہ کیا، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹریک کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا ،دھماکے سے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔ 

مزیدخبریں