شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل سروس معطل

شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل سروس معطل

لاہور: نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔چہلم امام حسینؓ و شہدائے کربلا کے سلسلے میں آج نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

لاہورمیں تعزیہ کا مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گیا۔کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشتر روڈ سے نکالا جائے گا اور امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔

کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، جلوسوں کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مقررہ راستوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

لاہور اور راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا  کے جلوسوں کے پیش نظر   آج  عام تعطیل بھی ہے، کراچی ، حیدر آباد، لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں آج موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

مصنف کے بارے میں