موسی خیل: بسوں اور گاڑیوں پر حملہ،شناخت کے بعد 23 افراد قتل

موسی خیل: بسوں اور گاڑیوں پر حملہ،شناخت کے بعد 23 افراد قتل

کوئٹہ: موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر رات گئے  نیشنل ہائے وے پر بسوں اور گاڑیوں پر حملہ کیا،حملے میں 23 افراد جانبحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔


ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر  نے کہا کہ دہشتگردوں نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگا کر نزر آتش کر دی،حادثہ کے بعد پورے علاقے کو ایف سی ، پولیس اور لیویز نے گھر لیا،  ایف سی پولیس اور لیویز لاشوں کو موقع سے ہسپتال منتقل کررہی ہے۔

مصنف کے بارے میں