قومی اسمبلی اجلاس آج، 23نکاتی ایجنڈا جاری

09:41 AM, 26 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج  شام پانچ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

  سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نظام میں تبدیلی کے لئے  قانون سازی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا،اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث جاری رہے گی، قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 21-2020 ایوان میں پیش ہو گی،ملک میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کہتے ہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں لائی جا سکتی، عدلیہ کے حوالے  سے کوئی بھی ترمیم زیرغور نہیں  ہے۔

مزیدخبریں