عوام کا احتجاج رنگ لے آیا، واپڈا افسران کیلئے بجلی کی مفت سہولت ختم کرنے کا اعلان 

عوام کا احتجاج رنگ لے آیا، واپڈا افسران کیلئے بجلی کی مفت سہولت ختم کرنے کا اعلان 

اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی  کہتے ہیں  بجلی مہنگی ہونے کے باعث عوام مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔وزیرعظم نے بجلی سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیاہے۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ ڈسکوز کے افسران کو حاصل مفت بجلی سہولت ختم کر رہے ہیں۔ 

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی  کو سیکرٹری پاور ڈویژن   راشد لنگڑیال نے  بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں بتایا کہ  صارف کے لئے بجلی کے ٹیرف کا تعین تین طریقوں سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا تعین نئے پاور پلانٹس کے لئے ہے۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی قیمتوں میں فرق آتا ہے۔اگلے سال ہم نے دو ٹریلین صرف کیپسٹی  پیمنٹس کی مد  میں ادائیگیاں کرنی ہیں۔ 

سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا فرق 400 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوا ہے۔واپڈا کے پرانے ملازمین علاوہ کسی محکمے میں بجلی کے بلوں میں رعایت نہیں دی جا رہی،اس وقت یہ رعایت ڈسکوز کے ملازمین کو مل رہی ہے، ایسا نہیں کہ تمام بوجھ بجلی کا بل ادا کرنے والوں پر ڈالا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں