ایف آئی اے ٹیم کی اٹک جیل میں ایک گھنٹہ پوچھ گچھ، عمران خان نے سائفر کی گمشدگی کا اعتراف کرلیا

04:36 PM, 26 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اٹک : سائفر گم کرنے اور مبینہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے عمران خان سے اٹک جیل میں تحقیقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کے لیے اٹک جیل گئی ۔

تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان سے سائفر کی گمشدگی کے حوالے سے ایک گھنٹہ تحقیقات کی۔ عمران خان نے ٹیم کے سامنے دوبارہ اعتراف کیا کہ سائفر مجھ سے گم ہوگیا ہے۔ 

مزیدخبریں