لاہور : نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ زراعت میں ترقیوں کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے 1500 افسران و ملازمین کی 4 ماہ کی قلیل مدت میں محکمہ ترقی کی گئی ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق ترقی پانے والوں میں 347 زرعی سائنسدان اور 50 انجینئرز بھی شامل ہیں۔ صوبائی سلیکشن بورڈ کے ذریعے 249 زرعی سائنسدانوں کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دی گئی ہے۔
صوبائی پروموشن کمیٹی کے تحت 142 افسران کی ترقی ہوئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ڈویژنل سطح کے 1109 ملازمین بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔