کیلیفورنیا: میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ نے اب صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیوز بھیجنے کا آپشن متعارف کرا دیا ہے۔ صارفین اب 720p کوالٹی میں ویڈیوز بھیج سکیں گے۔
اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے ویڈیوز کے ریزولوشن کو منتخب کرنے کا کوئی آپشن نہیں تھا۔ تمام ویڈیوز خود بخود کمپریس ہو جاتی تھیں اور ریزولوشن کو 480p تک کم کر دیا جاتا تھا۔ اگرچہ یہ ایک چھوٹی فائل تیار کرتی تھی جو کم ڈیٹا استعمال اور اپ لوڈ کرنے میں کم وقت لیتی تھی لیکن ویڈیو کا معیار بہت ہی خراب ہو جاتا تھا۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ میں صارفین کو ایچ ڈی ویڈیوز بھیجنے کے لیے ایک نیا آپشن نظر آئے گا، جیسا کہ میٹا نے پچھلے ہفتے تصاویر کے لیے پیش کیا تھا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے، اٹیچمنٹ آئیکون پر کلک کریں اور وہ ویڈیو دیکھیں جسے آپ گیلری میں بھیجنا چاہتے ہیں۔
اب، اسکرین کے اوپری حصے میں ایک 'HD' آئیکن تلاش کریں اور اسے منتخب کریں۔ جب آپ یہ کریں گے تو ویڈیو کی فائل کا سائز بڑھ جائے گا، 'ڈن' کو دبا کر تصدیق کریں۔
فی الحال، یہ خصوصیت اینڈرائیڈ تک محدود کی گئی ہے اور اس حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے کہ یہ فیچر iOS پر کب دستیاب ہوگا۔