اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ، پیاز کی قیمت دگنی

11:42 AM, 26 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پیاز، دیگر  سبزیوں اور اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ رونما ہوگیا ہے۔

لاہور شہر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جہاں پر پیاز کی قیمت جو کہ پیچاس روپے فی کلو تھی، اب سو روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

خوراک اشیائے کی بڑھتی قیمتیں اب متوسط طبقے کے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند روزوں میں ادرک کی قیمت 1200 روپے فی کلو پر پہنچ گئی، میتھی کی قیمت 650 روپے، مٹر کی قیمت 700 روپے فی کلو تھی، دس کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے پر خریدا گیا جبکہ چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

شہریوں کے مطابق ہر روز استعمال ہونے والی سبزیوں، چاول، آٹا اور چینی کی قیمتیں تبدیل ہوتی رہی ہیں، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی نے ایسا اضافہ کیا ہے کہ ہر شخص پریشانی میں ہے۔

مزیدخبریں