آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر علی شان سونی راولپنڈی سے گرفتار

10:50 AM, 26 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک
آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر علی شان سونی راولپنڈی سے گرفتار

راولپنڈی: سابق وزیر خوراک حکومت وممبر اسمبلی آزادکشمیر علی شان سونی کو  راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  علی شان سونی کو 2017 میں رقم کے لین دین میں جعلی چیک دینے پر درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔

 آزاد کشمیر کے سابق وزیر علی شان سونی کے خلاف یہ مقدمہ 16/5/2017 کو سول لائن تھانہ راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا۔ تاہم،  مقدمے میں وہ اشتہاری تھے اور عدالت نے ان کے دائمی ورانٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خوراک حکومت وممبر اسمبلی آزادکشمیر علی شان سونی کی گرفتاری 6 سال بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں