ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر بغیر سماعت کاروائی ملتوی

10:43 AM, 26 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت نے  انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت کے باعث درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ شیریں مزاری وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

  

 ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت بغیر کارروئی 28 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اے ٹی سی نے کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں انسانی حقوق کی وکیل  ایمان مزاری کو26 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا۔

مزیدخبریں