ملک میں تاریخی سیلاب آیا ہے لیکن پی ٹی آئی ملک کو تباہ کرنا چاہتی ہے، تیمور جھگڑا کے خط پر افسوس ہوا : وزیر خزانہ 

ملک میں تاریخی سیلاب آیا ہے لیکن پی ٹی آئی ملک کو تباہ کرنا چاہتی ہے، تیمور جھگڑا کے خط پر افسوس ہوا : وزیر خزانہ 
سورس: Twitter

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے 25 ہزار فی خاندان ایک ہفتے کے دوران دے دیے جائیں گے۔ ساڑھے گیارہ لاکھ خاندانوں کو یہ رقم دی جا رہی ہے۔ 

رات گئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ غریب علاقوں میں زیادہ سیلاب آیا ہے۔ 2022ء میں 2010 سے بڑا سیلاب آیا ہے۔ لوگوں کی فصلیں اور گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ ملک میں تاریخی سیلاب آیا ہوا ہے اور یہ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ ہم دنیا سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کر رہے ہیں ۔ ہمیں بھی اپنے بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔ 

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے تیمور جھگڑا نے جمعہ کی شام آئی ایم ایف کے حوالے سے خط لکھا ۔تیمور جھگڑا نے مجھے کہا کہ آئی ایم ایف کو یہ خط نہیں بھیجا لیکن یہ خط اب دنیا بھر کے پاس پہنچ چکا ہے اور آئی ایم ایف کے پاس بھی پہنچ چکا ہوگا۔ 

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اگر حکومت میں نہیں ہوں گے تو کیا پاکستان کو ہی تباہ کردیں گے۔ یہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے۔ تیمور جھگڑا کے خط لکھنے پر افسوس ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ آئی ایم ایف معائدے کے خلاف خط لکھ رہے ہیں، اگر عمران خان کی حکومت نہیں آئے گی تو پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں کہ ملک کو آگ لگا دیں گے ہم اس ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔پیر کو آئی ایم ایف کا پروگرام پاس ہو گا۔

مصنف کے بارے میں