منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا، ضلع چارسدہ میں شدید سیلاب کا خطرہ 

11:46 PM, 26 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

چارسدہ :دریائے سوات  پر واقع  منڈا ہیڈ ورکس سیلابی پانی سے ٹوٹ گیا ہے ۔ لاکھوں کیوسک پانی چارسدہ کی جانب بڑھنے لگا ہے۔چارسدہ ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں پوری آبادی ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ تحصیل شب قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹنے کے باعث ضلع چار سدہ بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  اپنی اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اپنے گھروں  سے نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں آجائیں۔ 

مزیدخبریں