ملک دشمن اقدام ، عمران خان کی خیبر پختونخوا حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدہ روکنے کی ہدایت 

10:37 PM, 26 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک دشمن اقدام کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

پاکستان کے سب سے معتبر اور سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کے پی حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدہ روکنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خط اور اس کی کاپی آئی ایم ایف کو بھیجنا معاہدے کو روکنے کے لیے تکنیکی مسائل کے لیے ہے۔ 

سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کل ایک انٹرویو میں  واضح کیا کہ اس کا مقصد "تازہ انتخابات" کروانا ہے۔ 

مزیدخبریں