وزیر اعظم کا ایک اور انقلابی قدم ،زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دینے کا حکم 

09:46 PM, 26 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطاق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو موبائل فون کی سہولت سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی ۔ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے آئی ٹی وزارت کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو کل تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت  کی ہے۔متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطے کٹ جانے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ متاثرین تک پہنچا جاسکے۔

مزیدخبریں