عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر 

09:33 PM, 26 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن تیس اگست کو کیس کی سماعت کرے گا 

  

ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر بھجوایا گیا۔عمران خان نے 12 جولائی کو بھکر میں جلسے کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز بیان دیا تھا۔ 

مزیدخبریں