پاکستان اسٹاک ایکسچینج می منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس سے نیچے چلا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے کاروباری دن میں منفی کا رجحان ر ہا۔ 100 انڈیکس 441 پوائنٹس کم ہوکر 42591 پر بندہوا۔
آج بازار میں 26 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 41 ارب روپے سےکم ہوکر 7110 ارب روپے پر آگئی ۔