امدادی عطیات کیلئے فوج کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں، عوام جعلی اپیلوں سے ہوشیار رہیں: آئی ایس پی آر 

امدادی عطیات کیلئے فوج کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں، عوام جعلی اپیلوں سے ہوشیار رہیں: آئی ایس پی آر 
سورس: File

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متعلق امدادی عطیات کیلئے پاک فوج کا کوئی الگ سے اکاؤنٹ نہیں ۔عوام جعلی چندہ  اپیلوں سے ہوشیار رہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متعلق امدادی عطیات کے لیے وفاقی حکومت کا صرف ایک اکاؤنٹ ہے۔  سیلاب کے امدادی عطیات کے لیے پاک فوج کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔

 سیلاب سے متعلق امدادی عطیات کے لیے کچھ جعلی اکاؤنٹس فوج سے منسوب کیے جا رہے ہیں۔ ایسے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں اور عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جعلی اپیلوں سے  ہوشیار رہیں ۔

مصنف کے بارے میں